انسپیکٹر اسلم خانزادہ نےایس ایس پی حیدرآباد کی جانب سے شوکاز نوٹس ملنے پردلبرداشتہ تھے، فائل فوٹو
انسپیکٹر اسلم خانزادہ نےایس ایس پی حیدرآباد کی جانب سے شوکاز نوٹس ملنے پردلبرداشتہ تھے، فائل فوٹو

ایس ایچ او ٹنڈوجام دل برداشتہ، خود کشی کی کوشش

نڈوجام: ایس ایچ او ٹنڈوجام نے دل برداشتہ ہو کر نہر میں چھلانگ لگاکر مبینہ خودکشی کی کوشش کی تاہم کھیسانہ موری پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے نہر سے نکال کر بچالیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او ٹنڈوجام انسپیکٹر اسلم خانزادہ نے مبینہ طورپر ایس ایس پی حیدرآباد کی جانب سے شوکاز نوٹس ملنے پردلبرداشتہ ہوکر کھیسانہ موری کے قریب روہڑی کینال میں مبینہ طورپر چھلانگ لگاکر خودکشی کی کوشش کی تاہم وہاں پولیس پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے انہیں نہر سے نکال کر بچالیا۔

بتایاجاتا ہے کہ وہ مسلسل کئی روز سے ذہنی دباو کا شکار تھے اورصبح کے وقت انہوں نے اپنے کمرے میں بھی مبینہ طور خودکشی کی کوشش کی تھی۔ دوسری طرف رابطہ کرنے پر ڈی ایس پی ٹنڈوجام آغا عبدالمجید پٹھان نے واقعے کی تصدیق کی اوربتایا کہ ایس ایچ او کسی نامعلوم وجوہات کی بنا پرذہنی دباuو کا شکار لگ رہے تھے لیکن پولیس اہلکاروں نے انہیں بچالیا۔

دوسری طرف پولیس ذرائع کے مطابق اعلی حکام نے واقعے کے بعد ایس ایچ او کوایک ماہ کی رخصت پر روانہ کردیا ہے۔