تربوز کھانے سے انسانی جسم کے لئے بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں، تربوز جیسا پھل گرمیوں کے موسم میں قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جس کے استعمال سے انسانی جسم کو غذائیت، قوت مدافعت اور کینسر جیسی جان لیوا بیماری سے لڑنے کی طاقت ملتی ہے۔
یوں تو تربوز کے بے شمار فائدے ہیں جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں: بھرپور غذائیت توبوز غذایت سے بھرپور ایک ایسا پھل ہے جس میں بہت کم کیلیریز پائی جاتی ہیں، تربوز میں وٹامن اے، وٹامن بی 5 اور وٹامن بی 6 پایا جاتا ہے جو انسانی جسم کے لیے نہایت مفید ہے جو دن بھر ایک انسانی جسم کو متحرک رکھنے میں اپنا اہم کردار ادا کرتا ہے۔
پٹھوں کی مضبوطی کا ذریعہ
ایک تحقیق کے مطابق تربوز میں پائے جانے والے سائٹروولین اور ارجینین ایتھلیٹوں میں خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں، اس کے علاوہ اس کو کھانے سے بدن میں درد اور تکلیف ختم ہو جاتا ہے، اگر آپ کسی قسم کے کھیل کی مشق کرنا شروع کر رہے ہیں اور مناسب درد اور تکلیف کو کم کرنا چاہتے ہیں تو باقاعدگی سے تربوز کو استعمال کریں، یہ درد تکلیف میں ایک دوا کی طرح کام کرتے ہیں۔
جسم کی نمکیات کو کنٹرول کرنا
گرمیوں میں ہم سب کو پانی کی پیاس زیادہ لگتی ہے تاہم سخت گرمی کے باعث زیادہ مقدار میں پانی پینے کے باوجود انسانی جسم میں پانی کی کمی رہ جاتی ہے، لیکن ماہرین کے مطابق تربوز میں ایسی جزیات پائی جاتی ہیں جو نہ صرف گرمی کم کرنے میں مدد دیتی ہیں بلکہ وہ انسانی جسم میں پانی کی نمکیات کو بھی کنٹرول کرتی ہیں۔
چربی کو کم کرنے میں معاون
تربوز انسانی جسم کی اضافی چربی کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے، تربوز میں موجود امینوایسڈز کیلوریز جلانے میں مدد دیتے ہیں، جسم میں پانی کی مقدار مناسب سطح پر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے خاص طور پر توند سے نجات میں کامیابی کے لیے تربوز کا استعمال مفید قرار دیا جاتا ہے، تربوز کا جوس جسم کو پانی پہنچانے کا کام کرتا ہے، ماہرین پیٹ کی چربی کو کم کرنے کے لیے خاص طور پر اس مشروب کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں، تربوز میں موجود خاص سیلز ایسی سرگرمیوں کو کنٹرول کرتا ہے جو جسم میں چربی بننے کا سبب بنتے ہیں۔
تربوز کے بیج بھی نہایت مفید
تربوز کے ساتھ ساتھ اس کے بیج بھی بے انتہا افادیت کے حامل ہیں، ماہرین کے مطابق بیجوں میں میں بھی غذائی اجزا کے ساتھ ساتھ مختلف صحت بخش فوائد بھی پائے جاتے ہیں، تربوز کے بیج پروٹین سے مالا مال ہوتے ہیں، تربوز کے بیجوں میں اہم معدنیات، فاسفورس، آئرن، پوٹاشیم، سوڈیم، کاپر، میانگینیز اور زینک شامل ہوتے ہیں، تربوز کے بیجوں کو استعمال کرنے کا اچھا طریقہ یہ ہے کہ تربوز کے بیج دھو کر دھوپ میں سوکھا کر استعمال کریں، تربوز کے بیجوں میں پروٹین وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو لوگ علیحدہ سے پروٹین نہیں لے پاتے وہ ان بیجوں کو استعمال کر سکتے ہیں۔
ہڈیوں کی مضبوطی
تربوز کھانا ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اس کے علاوہ تربوز کا استعمال ہڈیوں کی ایک بیماری آسٹیوپروسس سے محفوظ رکھتا ہے، یہ بیماری انسانی ہڈیوں کو مضبوط کر دیتی ہے اور پٹھوں کی کمزوری سے بچاتے ہیں۔
بینائی کے لیے مفید
تربوز میں وافر مقدار میں لایکوپین موجود ہوتا ہے جو آپ کی بینائی کی حفاظت کرتا ہے اور سوزش جیسی شکایات سے بچاتا ہے، ماہرین کے مطابق بڑھتی عمر کے ساتھ انسانی آنکھوں میں بینائی کمزور ہو جاتی ہے جبکہ تربوز کا استعمال مضبوط نظر کے لیے نہایت مفید قرار دیا گیا ہے، تربوز نظر کے ساتھ ساتھ دماغ کو بھی قوت فراہم کرتا ہے کیوں کہ نظر کے ساتھ دماغ کا تعلق ہوتا ہے۔
انفیکشن سے بچاؤ
انسانی جسم میں پیدا ہونے والے انفیکشن کی روک تھام میں توربوز اپنا ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، تربوز میں مختلف وٹامنز اور اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں اور یہ ہونے والے انفیکشن کا بروقت خاتمہ کرتے ہیں، تربوز میں موجود لائیکوپین اور وٹامن سی اینٹی انفیکشن اجزا ہیں جو کہ موسمی تبدیلیوں سے ہونے والے انفیکشن کو روکنے کے لیے نہایت مفید ہیں۔
خوبصورتی میں اضافہ
تربوز کا استعمال انسانی جسم کو طاقت بخشتا ہے اور بالوں کو بھی صحت مند بناتا ہے، اس کے علاوہ تربوز کو کھانے سے چہرے پر ایک رونک اور تازگی سی آجاتی ہے اور جلد بھی تروتازه اور شاداب نظر آنے لگتی ہے، تربوز میں وٹامن اے اور وٹامن سی کی موجودگی جسم اور بالوں کی صحت کے لیے بے حد مفید ہے اور یہ جلد اور بالوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
کینسر جیسی بیماری سے حفاظت
تربوز کے پھل میں کیوبین جیسا ایک مادہ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو انسانی جسم میں کینسر کے خطرات کو کم کرتا ہے، تربوز مین لیکوبین کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جو جسم میں کسی بھی قسم کے کینسر کے خطرے سے بچاتا ہے۔
نظام انہضام کی بہتری
تروبوز میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ آپ کے نطام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مفید ثابت ہوتا ہے، تربوز میں موجود فائبر بھی ہاضمہ کے نظام کی کارکردگی بڑھاتا ہے اس کے ساتھ یہ قبض کی روک تھام بھی کرتا ہے۔
شوگر کے مریضوں کیلئے مفید
کسی بھی پھل میں میٹھاس سے زیادہ اس میں موجود گلیسمیک انڈکس جی آئی شوگر کے مریضوں کے لیے خطرناک ثابت ہوتا ہے، اس بات کا مطلب یہ یہ کہ کاربوہائیڈریٹس والی غذا کا کتنا حصہ کھانے سے گلوکوز آپ کے خون میں کتنے وقت میں جذب ہو سکتا ہے، اسے گلیسمیک انڈکس کہتے ہیں اور شوگر کے مریضوں کے لیے یہ مفید ہے، لیکن ایسا ہر گز نہیں ہے کہ شوگر کے مریض کوئی بھی میٹھی چیز نہیں کھا سکتے۔
اگر اس صورت میں شوگر لیول ڈاؤن ہو تو میٹھے پھل وغیرہ کا استعمال کرنا ہی پڑتا ہے لیکن شوگر کے مریضوں کے لیے صرف 15 گرام کاربوہائیڈریٹس کسی بھی پھل کے ذریعے سے جسم میں حاصل کرنا نقصان دہ نہیں ہے لیکن اگر اس سے زیادہ مقدار لی جائے تو یہ خطرناک بھی ثابت ہو سکتی ہے۔
اگر تربوز کو دیکھا جائے تو اس کے سو کپ تربوز میں 15 گرام کاربوہائیڈریٹس موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ ذیابطیس کے مریض بھی اسی مقدار میں تربوز کو کھا سکتے ہیں لیکن ایک خاص مقدار سے تجاوز کر جانا ان امراض کے لیے ٹھیک نہیں ہے، تربوز میں گلیسمیک انڈیکس موجود ہوتا ہے لیکن گلیسمک لوڈ بہت کم ہوتا ہے، اس لیے اگر سوا کپ کے قریب ہی شوگر کے مریض تربوز کھائیں تو یہ ان کی صحت کے لیے قابل قبول ہے۔
جگر اور گردوں کے لیے نہایت مفید
تربوز پیشاب کی روانگی کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے مگر یہ گردوں پر کسی طرح سے بوجھ نہیں ڈالتا، اسی طرح یہ پھل جگر دیگر افعال جیسے امونیا کے اخراج میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے جس میں خرابی کی صورت میں اضافی سیال مواد بڑھتا ہے اور گردوں پر بھی دباؤ آنے لگتا ہے، لیکن تربوز کا پھل گردوں پر بوجھ پڑے بغیر اپنا کام نہایت بہترین طریقے سے سر انجام دیتا ہے۔
تیزابیت اور سٹریس کو دور کرنے میں مددگار
تربوز کا پھل انسانی جسم میں نہ صرف پانی کی کمی کی مقدار اور جسم میں ہونے والی نمکیات کی کمی کو پورا کرتا ہے بلکہ اس پھل میں شامل خصوصی جزئیات تیزابیت اور اسٹریس کو بھی ختم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔