کشمیر ایکشن کمیٹی کا پرتشدد واقعات سے اظہارِ لاتعلقی

سوشل میڈیا پر ریاست پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں،قیادت

May 12, 2024 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

مظفرآباد: آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی مرکزی قیادت نے پرتشدد واقعات سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔

مرکزی قیادت نے ان پرتشدد واقعات سے نہ صرف لاتعلقی کا اظہار کیا بلکہ بھارت کے منفی پروپیگنڈہ کو بھی بے نقاب کر دیا۔ تمام ممبران نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہماری تحریک پر امن ہے اور رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ریاست پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں، ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مکار دشمن بھارت کا میڈیا مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو دبانے کے لیے بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

قیادت نے اس بات کا یقین دلوایا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اورانشا اللہ مقبوضہ کشمیر بھارت سے آزاد کروا کر پاکستان کا حصہ بنائیں گے۔