300سے زائد یونٹ 15روپے فی یونٹ مقررکیے گئے ہیں، فائل فوٹو
300سے زائد یونٹ 15روپے فی یونٹ مقررکیے گئے ہیں، فائل فوٹو

100یونٹ تک بجلی کی قیمت 3روپے یونٹ مقرر، 20کلو آٹے کا تھیلا 1000روپے میں ملے گا

مظفرآباد: حکومت آزاد کشمیر نے مظاہرین کے مطالبات منظور کرلیے،حکومت آزاد کشمیر نے آٹے  اور بجلی کی فی یونٹ میں بڑی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آٹے کی فی من قیمت 2ہزار روپے مقرر کردی گئی،20کلو آٹے کا تھیلا ایک ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔

حکومت آزادکشمیر نے بجلی کے نئے نرخ کے اطلاق کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق 100یونٹ تک بجلی کی قیمت 3روپے یونٹ مقررکر دی گئی،100سے 300یونٹ تک 5روپے، 300سے زائد یونٹ 6روپے فی یونٹ مقررکی گئی ہے، اسی طرح کمرشل 300یونٹ تک 10روپے، 300سے زائد یونٹ 15روپے فی یونٹ مقررکیے گئے ہیں۔