اسلام آباد (اُمت نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، آزاد کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر بھی غور ہوگا۔
اجلاس میں آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کیلئے مذاکرات پر بھی کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔