اسلام آباد: حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی گرا دی ، قیمت میں مزید ایک روپے 47 پیسے اضافے کی منظوری دیدی گئی۔
نیپرا ذرائع کے مطابق صارفین سے وصولی اگست، ستمبر اور اکتوبر میں ہو گی، بجلی کمپنیوں نے پیسے 24-2023 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں مانگے تھے، کیپسٹی چارجز کی مد میں 31 ارب 34 کروڑ روپے دینے کی استدعا کی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن اینڈ مینٹیننس کاسٹ کی مد میں پانچ ارب 57 کروڑ روپے اورماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ پر ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن امپیکٹ کی مد میں 12 ارب 38 کروڑ روپے مانگے گئے تھے۔
واضح رہے قبل اثناء نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت مکمل کی تھی۔