غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہٰی پر فردِ جرم عائد نہیں ہوسکی

لاہور(اُمت نیوز)اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں چوہدری پرویز الہٰی اور دیگر ملزمان پر آج فردِ جرم عائد نہیں ہوسکی۔

عدالت نے کیس کی سماعت 3 جون تک ملتوی کردی اور کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جائے گی۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر سماعت کی تو چوہدری پرویز الہٰی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا گیا۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی بیمار ہیں ان کے ٹیسٹ ہو رہے ہیں، انہیں سفر کرنے کی اجازت نہیں۔

عدالت نے پرویز الہٰی، محمد خان بھٹی و دیگر کو فردِ جرم عائد کرنے کیلئے طلب کیا تھا۔