جن امیدواروں نے انتخابات میں پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرایا انہیں آزاد ڈکلیئر کیا جائے، فائل فوٹو
جن امیدواروں نے انتخابات میں پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرایا انہیں آزاد ڈکلیئر کیا جائے، فائل فوٹو

ن لیگ کا پارٹی آئین میں ترامیم کا فیصلہ، 7 رکنی کمیٹی تشکیل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی آئین میں ترامیم کا فیصلہ کر لیا، آئین میں ترامیم کیلیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے، کمیٹی میں خواجہ سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، خرم دستگیر خان شامل ہیں۔محسن شاہنواز رانجھا، بیرسٹر ظفر اللہ خان بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے، انوشے رحمان کمیٹی کی سیکرٹری مقرر کر دی گئیں۔کمیٹی3 روز میں آئین میں موزوں ترامیم پارٹی لیڈرشپ کے سامنے رکھے گی۔