اسلام آباد(اُمت نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بشکیک سے انتہائی زخمی پاکستانی کو لے کر وطن پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق زخمی طالب علم نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے وطن واپسی کیلئے اقدام کی درخواست کی تھی جس کے بعد اسحاق ڈار نے زخمی پاکستانی طالبعلم کی امیگریشن کیلئے خصوصی انتظامات کیے تھے،اسحاق ڈار بشکیک سے زخمی طالبعلم کو اپنے طیارے میں وطن لائے۔
اسحاق ڈار نے بشکیک کے مختصردورے میں کرغز حکام سے ملاقات کی،وہ آستانہ سے کرغز وزیر خارجہ کے ساتھ بشکیک گئے تھے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے اقدامات سے ثابت کر رہی ہے کہ خدمت کسے کہتے ہیں، ستائش نہیں چاہتے، خدمت ہمارا فرض ہے، صلہ اللّٰہ سے چاہیے۔