اجلاس کی صدارت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کریں گے، فائل فوٹو
اجلاس کی صدارت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کریں گے، فائل فوٹو

سیکرٹریٹ سیل ، پی ٹی آئی کورکمیٹی کا ہنگامی اجلاس ٹینٹ میں ہوگا

اسلام آباد میں دفتر سیل کیے جانے کے بعد تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا، اجلاس سہ پہر 4 بجے مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ کے باہر ٹینٹ میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سیل کرنے کی کارروائی پرغور ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سی ڈی اے اور پولیس کے خلاف قانونی چارہ جوئی سے متعلق مشاورت ہوگی۔

واضح رہے کہ آج سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی مرکزی دفتر سیل کرنے پر حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں میں گرما گرمی بھی ہوئی۔