جولائی سے اگست سو فی صد زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں، حکام

 

کراچی (اُمت نیوز) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے کہا ہے کہ جولائی سےاگست کے دوران سو فی صد زیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں کراچی میں 198نشیبی علاقے ہیں جہاں پانی بارشوں کا پانی ٹھہرتا ہے۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے مون سون کے پیش نظر متعلقہ اداروں کا اجلاس طلب کرلیا اور ایمرجنسی پلانز مرتب کرنے کی ہدایات دے دیں۔

جمعے کو کمشنر آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی ڈویزن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، پروونشل ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی، کے ایم سی ،کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی، ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، ٹریفک پولیس ، فائر برگیڈ،کنٹونمنٹس اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔