فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ کے پی کی وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات، معاملات حل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری سے ملاقات ہوئی جس میں معاملات کو مل بیٹھ کر حل کرنے پراتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں لوڈ شیڈنگ، بجلی سے متعلق معاملات و دیگر مسائل کے بارے میں اہم پیش رفت ہوئی۔

وفاقی وزرا اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا میں کل پیر کو دوبارہ ملاقات ہوگی جس میں  بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور دیگر معاملات پر بات چیت ہو گی۔