2014 میں بھی کئی ماہ ڈی چوک پر دھرنا دیا گیا جو چینی صدر کا دورہ ملتوی کرنے کے لیے تھا،فائل فوٹو
2014 میں بھی کئی ماہ ڈی چوک پر دھرنا دیا گیا جو چینی صدر کا دورہ ملتوی کرنے کے لیے تھا،فائل فوٹو

امیر کویت اور امیر قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد: امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم شہبازشریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

پاکستان میں تعینات کویت اور قطر کے سفیروں کی وزیراعظم سے الگ الگ ملاقات کی،کویتی سفیر نے وزیراعظم کو کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد کا خط پیش کیا،خط میں امیر کویت کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام ہے،قطر کے سفیر نے وزیراعظم کو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا خط پیش کیا،اور اس میں بھی امیر قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرنے کا پیغام دیا۔