اسلام آباد(اُمت نیوز)وزارتِ خزانہ نے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں جن کے مطابق قرض کی ادائیگی پر بجٹ کا 64 فیصد خرچ ہوا ہے۔
دستاویز کے مطابق قرض کی ادائیگی پر اخراجات بڑھنے کی وجہ بلند شرحِ سود ہے، صرف سود کی ادائیگی پر 4.2 ٹریلین روپے خرچ ہوئے۔
گزشتہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران سود کی ادائیگی پر 2.6 ٹریلین روپے خرچ ہوئے، گزشتہ سال کے مقابلے میں اسی عرصے میں قرض کی ادائیگی پر 65 فیصد رقم زیادہ خرچ ہوئی۔
وزارتِ خزانہ نے رواں مالی سال میں قرض اور سود کی ادائیگی کے لیے 7.3 ٹریلین روپے رکھے ہیں، قرض اور سود کی ادائیگی پر بجٹ کا 58 فیصد مختص ہے، مقامی اور بین الاقوامی ادھار کا 80 فیصد سود کی ادائیگی پر خرچ ہوا ہے، رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں جاری اخراجات کا 65.3 فیصد سود دینے پر خرچ ہو