پری مون سون جون کے آخری ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے، فائل فوٹو
پری مون سون جون کے آخری ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے، فائل فوٹو

 کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا گیا

کراچی: شہر قائد میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا گیا جس کا دورانیہ 3 روز تک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو 29 مئی سے 31 مئی کے درمیان ہوگا اور اس دوران سمندری ہوائیں مستقل غیر فعال رہ سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق 29 سے 31 مئی کے دوران کراچی میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں مئی کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 9 مئی 1938 کو ریکارڈ ہوا تھا۔

سردار سرفراز نے کہا ہے کہ 9 مئی 1938 کو کراچی کا درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جو اب تک مئی کا سب سے زیادہ ریکارڈ کیا جانے والا درجہ حرارت ہے جبکہ رواں سال 18 مئی شہر میں سب سے زیادہ گرم دن رہا جب پارہ 40.2 ڈگری تک جا پہنچا تھا۔