کارڈف (اُمت نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق برطان شہر کارڈف میں ہونے والے پاک انگلینڈ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بارش کی انٹری ہو گئی جس کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے، کارڈف میں بارش ابھی بھی جاری ہے، اگر بارش نہ رکی تو وقت کے ساتھ ساتھ میچ میں اوورز کی کمی ہوتی جائے گی۔
دوسری جانب سٹیڈیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ کا ڈرین سسٹم فعال ہے باخوبی کام کر رہا ہے، اگر بارش رک جاتی ہے تو کھیل شروع ہونے امکانات ہیں اور بارش جاری رہی تو میچ کا انعقاد خطرے میں پڑ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ میٹ آفس نے آج کارڈف میں بارش کی پیشگوئی کی تھی، جس کے مطابق میچ کے دوران 50 سے 70 فیصد تک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، اس سے قبل 22 مئی کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ بھی بارش سے متاثر ہوچکا ہے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دی تھی۔