ایک بٹن بندکردیا تو آدھےپاکستان کی بجلی بند ہوجائےگی،علی امین گنڈاپور

صوابی (اُمت نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اگر ایک بٹن بند کیا تو آدھے پاکستان کی بجلی بند ہوجائے گی، عمران خان نے کال دی تو پھر سب دیکھ لینگے،اپنے حقوق اور ملک کے لئے نکلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوابی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گدون میں پیہورہائی لیول کنال پلاٹ ون کا افتتاح کیا ، وزیراعلی کے ہمراہ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، قومی اسمبلی کے ممبر شہرام خان ترکئی، صوبائی وزیر آبپاشی عاقب اللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے جلسے سے خطاب بھی کیا اور گدون کو تحصیل بنانے کا اعلان بھی کردیا، انہوں نے کہا کہ میں ایسے علاقے میں موجود ہوں جہاں سے اگر ایک بٹن بند کردیا تو آدھے پاکستان کی بجلی بند ہوجاےگی ،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کال دی تو پھر سب دیکھ لینگے ،حق اور ملک کے لئے نکلیں گے ،حقیقی آزادی اور اپنے بچوں کے نکلیں گے ،ہم نے خوف کے بت تھوڑ دیئے ،ہم فارم 45والے ہیں 47والوں کی آنکھیں نیچے ہیں،ہم اختیارات نیچے تک پہنچائیں گے،ٹوپی ڈبل روڈ بنائینگے،وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال مکمل کرینگے،غریب عوام کوسولر دینگے۔

جلسے میں عوام کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ عمران خان کی طاقت میری طاقت ہو ،عمران خان حق کے ساتھ ہیں،عمران خان کے خلاف جعلی کیسز ہیں ،اگر عمران ہوتا تو فلسطین کے خلاف ایسا نہ ھوتا ،ان حکمران پر لعنت، فلسطین ظلم ہو رہا ہے یہ ظلم ان ظالم حکومت کی وجہ سے ہو رہا ہے،آپ رشوت کے خلاف اعلان جنگ کروگے کرپشن کے خلاف کھڑےہونگے،عوام کسی کو بھی غلط کام نہ کرنے دے ،میرا گھر گاڑی عوام کے پیسوں سے چلتی ہیں ،تمام انتظامیہ کو کہتا ہوں کے عوام کے مئسلے حل کرے ،مسئلہ فوراحل ہونا چاہیے ،میں مظلوم کے ساتھ ہوں، نوجونوں کو کا مستقبل کو تباہ کرنے والے منشیات فروشوں کو اور قبضہ مافیا کے خلاف سخت ایکشن ہوگا، کسی بدمعاشی نہیں مانتے ۔

دوسری جانب جلسے سے سابق سپیکر قومی اسمبلی اور موجودہ رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جوڈیشری سے اختیار لیا گیا ہے ،چیف منسٹر نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وفاق سے بات چیت شروع کی ہیں،اگر بات نہ مانی گئی تو نجلی یہاں بنتی ہیں،بجلی ہماری ہیں،لوڈشیڈنگ بلکل ختم کی جائے گئی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب میں گندم کا بڑا سکینڈل ہوا ہیں،ہم کسانوں کے ساتھ ہیں اس پر جودیشیل کمیشن بنایا جائے،بارڈر پر تجارت بند ہیں قبائلوں کو مشکلات ہیں،انہوں نے کہا آپ نے قبائل کو روزگار دیا ہیں انکو سہولیات دی جائے،باڈر پر کاروبار فوری کھولا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ یہ جعلی حکومت ہیں،عمران خان منڈیٹ جس طرح چوری کیا گیا،خان پاکستان کا مقبول لیڈر ہیں،خان کی رہائی کے لئے ملک گیر تحریک شروع کرینگے ،اپنی چوری کیا گیا مینڈیٹ واپس کرینگے۔