اسلام آباد ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز) کی کارکردگی کی جانچ کے پیش نظر سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے سولہ شہروں میں سروس کے معیار کا ایک آزادانہ سروے ( کیو او ایس) کیاگیا. سروے کے راستوں کا انتخاب مرکزی شاہراہوں ، سروس روڈز اور مختلف سیکٹر ز کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا، جس میں 60 دنوں میں فی سی ایم او 2,270 کلومیٹر سروے کیا گیا۔ آٹو ڈیٹیکٹ موڈ میں موبائل ہینڈ سیٹس کا استعمال وائس کالز، ایس ایم ایس اور موبائل براڈ بینڈ/ڈیٹا سیشنز کے لیے کیا گیا۔ سروے میں 0.25 ملین موبائل براڈ بینڈ ٹیسٹ، 45،000 کالز اور ایس ایم ایس ٹیسٹ، اور 0.13 ملین اوکلا اسپیڈ ٹیسٹ شامل تھے جو جدید کیو او ایس مانیٹرنگ ٹولز کا استعمال این جی ایم ایس لائسنسز اور سیلولر موبائل نیٹ ورک کیو او ایس ریگولیشنز 2021 کی تعمیل کے ذریعے یقینی بناتے ہیں۔سی ایم اوز کی درجہ بندی موبائل نیٹ ورک کوریج اور وائس سروس خدمات میں کی پرفارمنس انڈیکیٹرز (KPIs) کی تعمیل کی بنیاد پرپہلی سے چوتھی پوزیشن تک کی گئی. موبائل براڈ بینڈ سپیڈ سیگمنٹ میں، درجہ بندی کا تعین ڈیٹا ڈاؤن لوڈ/اپ لوڈ کی رفتار، نیٹ ورک لیٹنسی، اور ویب پیج لوڈنگ ٹائم کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔ یو فون، جاز اور زونگ مشترکہ طور پر موبائل نیٹ ورک کوریج میں پہلے درجے پر رہے جبکہ زونگ نے موبائل براڈ بینڈ سپیڈ (Ookla) میں سب سے آگے رہا ۔ جاز نے موبائل براڈ بینڈ سپیڈ (آٹو موڈ ٹیسٹنگ) اور وائس سروسز میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔یہ درجہ بندی پورے ملک کے لئے نہیں بلکہ مخصوص سروے شدہ علاقوں کے لیے ہیں۔نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ تر سی ایم اوز گزشتہ سروے کے مقابلے میں نیٹ ورک لیٹنسی اور ویب پیج لوڈنگ ٹائم میں عمدہ کارکردگی کے ساتھ آپ لوڈ /ڈاؤن لوڈ سپیڈ کے معیارات کی تعمیل کرتے ہیں . تاہم، کچھ وائس کے پی آئی مخصوص علاقوں میں لائسنس یافتہ حد سے نیچے تھے. ایل ٹی ای کیرئیر ایگریگیشن اور وائس اوور ایل ٹی ای جیسی جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کے ذریعے آپریٹرز نے بہتر سروس کا معیار پیش کیا۔پی ٹی اے نے آپریٹرز کو سروس کے معیار میں اضافے کے پیش نظر اصلاحی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ سروے کے نتائج سبسکرائبرز کی معلومات کے لیے پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں https://pta.gov.pk/en/consumer-support/qos-survey/qos-survey یہ نگران سرگرمی کیو او ایس کے حوالے سے ایک باقاعدہ عمل ہے جس کا مقصد بہتر موبائل سروسز کی حوصلہ افزائی اور آپریٹروں کے مابین صحت مند مسابقت کا فروغ ہے۔