ای رجسٹری اور جائیدادوں کی ٹرانسفر کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں،چیئر مین سی ڈی اے

اسلام آباد،14 اگست 2024 سے اسلام آباد میں ای رجسٹری اور سی ڈی اے سی جائیدادوں کی ٹرانسفر کو ڈیجیٹلائز کر دیا جائے گا۔ ای رجسٹری کے تحت جائیداد کی خرید و فروخت،گفٹ، پاور آف اٹارنی، مارگیج اور دیگر لین۔دین کئے جا سکیں۔ان خیالات کا اظہارچئیرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھا وا نے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر ز میں سی ڈی اے اور آئی سی ٹی میں جائیدادوں کی ڈیجٹلائزیشن کی حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا ۔ اجلاس میں متعلقہ شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا دو ماہ کے اندر ریکارڈ کی سکیننگ اور انڈیکسنگ مکمل کی جائے گی. انہیں بتایا گیا کہ اس منصوبے کے تحت نقشوں کی ڈیجٹیلائزیشن کی جائے گی۔ انہیں مزید بتایا گیا کہ ڈیٹا کی سکیننگ اور انٹری کے ساتھ ساتھ تاریخی ریکارڈ کو بھی ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔ ڈیجیٹلائزیشن کے عمل سے ریکارڈ کی درستگی بھی کی جائے گی۔ چیئرمین سی ڈی اے کو مزید بتایا گیا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے بعد جائیداوں کی منتقلی میں فراڈ اور جعل سازی کی شکایات کے سدباب میں مدد ملے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈیجٹلا ئزیشن کے بعد لوگوں کو اپنی جائیداد کے ریکارڈ تک رسائی حاصل ہو گی اسی طرح ڈیجیٹلائزڈ ریکارڈ کو نادرا کے سسٹم کے ساتھ لنک کیا جائے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے کو مزید بتایا گیا کہ جی آئی ایس میپنگ کی جائے گی۔ ڈیجٹلائزیشن کے تحت بیرون ملک پاکستانی خرید و فروخت سے قبل جائیداد کا سٹیٹس چیک کر سکیں گے۔