پاک فوج میں پہلی مرتبہ عیسائی خاتون افسر کی بریگیڈیئر کے رینک پر ترقی

 

راولپنڈی (اُمت نیوز)ہیلن میری رابرٹس کو پاکستان آرمی میڈیکل کور کے بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

پاک فوج کی 76 سالہ تاریخ میں پہلی بار اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون افسر کو بریگیڈیئر کے ون اسٹار رینک پر ترقی دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر لیڈی افسر کے لیے نیک تمناؤں اور مبارکبادوں کا سیلاب آ گیا ہے۔

پاکستان آرمی میں مسیحی برادری کے بہت سے افراد مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ گزشتہ سال ایک تقریب میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے پاکستان کی قومی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کو سراہا اور مادر وطن کے دفاع میں ان کے “شاندار” کردار کی تعریف کی۔

مسیحی برادری کے لیے گہرے احترام کا اظہار کرتے ہوئے، آرمی چیف نے معاشرے میں زیادہ سے زیادہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ “ایک متحد اور ترقی پسند پاکستان کے قائد کے حقیقی وژن پر عمل کیا جا سکے۔”