سندھ(اُمت نیوز)سندھ ہائیکورٹ میں آج سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ،3 جون سے 3 اگست تک سندھ ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں گرمیوں کا چھٹیاں ہوں گی۔
آج سے 29 جون تک سندھ ہائیکورٹ پرنسپل بینچ میں 3 دو رکنی بینچز او 4 سنگل بینچز میں ججز اہم کیسز کی سماعت کریں گے،بینچ نمبر ایک چیف جسٹس عقیل احمد عباسی، جسٹس عبدالمبین لاکھو پر مشتمل ہو گا ،بنیچ نمبر دو جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس مسز راشد اسد پر مشتمل ہوگا۔
بینچ نمبر تین جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو اور جسٹس عمر سیال پر مشتمل اہم کیسز کی سماعت کرے گا،جسٹس صلاح الدین پہنور، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو، جسٹس محمد جنید غفار اور جسٹس ذوالفقار احمد الگ الگ سنگل بینچ میں اہم کیسز کی سماعت کریں گے ۔
سندھ ہائیکورٹ سکھر ،حیدر آباد اور میر پور خاص سرکٹ بینچوں میں بھی اہم سول اور کریمنل کیسز کی سماعت کے لیے ججز موجود ہوں گے،یکم جولائی سے 3 اگست تک سندھ ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ میں 2 دورکنی اور 4 سنگل رکنی بینچز کیسز کی سماعت کریں گے۔
جسٹس ارشد حسین خان اور جسٹس مس ثنا اکرم منہاس پر مشتمل دورکنی اہم کیسز کی سماعت کرے گا،جسٹس مسز کوثر سلطانہ حسین اور جسٹس جواد اکبر سروانہ پر مشتمل دورکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
جسٹس امجد علی سہتو، جسٹس محمد عبدالرحمن، جسٹس عدنان اقبال چودھری اور جسٹس عدنان الکریم میمن الگ الگ سنگل نیچز میں کیسز کی سماعت کریں گے۔