سیکٹر E-12 میں رکے ہوئے ترقیاتی کام شروع کروائے جائیں،چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد: چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاواکی زیر صدارت پیر کے روز سیکٹر E-12 کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا. اجلاس میں سی ڈی اے کے سینئیر افسران نے شرکت کی.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکٹر E-12 میں رکے ہوئے ترقیاتی کام فوری طور پر شروع کروائے جائیں. انہوں نے کہا کہ سیکٹر E-12/2 اور E-12/3 میں ترقیاتی کاموں کی بحالی کے لئے فوری طور پر اقدامات بھی کئے جائیں اور ترقیاتی کاموں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے تین عشروں سے زائد عرصہ سے التواء کا شکارسیکٹر E-12 میں کام مکمل کئے جائیں.چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا نے مزید کہا کہ متاثرین کے لئے سیکٹر E-12 میں ون ونڈو بھی قائم کی جائے اور متاثرین کے جائز حقوق بزریعہ ون ونڈو دئیے جائیں. انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی قابضین سے سیکٹر کی اراضی کو واگزار کروایا جائے اور سیکٹر E-12 میں ترقیاتی کاموں کو مکمل کرکے جلد از جلد الاٹیوں کو قبضہ دیا جائے گا.