توہینِ عدالت کیس: فیصل واؤڈا،مصطفیٰ کمال سپریم کورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد(اُمت نیوز)سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا اور ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال توہینِ عدالت کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان پہنچ گئے ۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کچھ دیر بعد سماعت کرے گا۔جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان بینچ میں شامل ہیں۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے فیصل واؤڈا اور مصطفیٰ کمال کو بادی النظر میں توہینِ عدالت کا مرتکب قرار دیا تھا ۔

عدالتِ عظمیٰ نے دونوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا ۔

مصطفیٰ کمال نے جواب میں غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے کیس میں اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس بھی جاری کیا تھا ۔

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خلاف پریس کانفرنس کرنے پر فیصل واؤڈا کے خلاف از خود نوٹس لیا تھا۔