اسلام آباد(اُمت نیوز) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں انتخابی مہم کے اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کروانے کا نوٹس لے لیا۔
الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے اخراجات کی تفصیل جمع کروانے پر 40 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کیے تھے اور ان کے رہنماؤں کو آج طلب کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن میں طلب کی گئی پارٹیوں اور رہنماؤں میں بی این پی کے صدر اختر مینگل، پی ٹی آئی نظریاتی کے اختر اقبال ڈار، پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر اور سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری شامل ہیں۔
اے این پی کے صدر اسفند یار ولی، عوامی راج پارٹی کے جمشید دستی ، ق لیگ کے چوہدری شجاعت حسین اور ایم ڈبلیو ایم کے راجا عباس ناصر کو بھی طلب کیا گیا ہے۔