عید پر ٹرینوں کے کرایوں میں بڑی رعایت کا اعلان

عید اسپیشل ٹرینوں پر رعایت کا اطلاق نہیں ہوگا،رعایت کا اطلاق صرف کرنٹ بکنگ پر ہوگا۔

June 11, 2024 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: پاکستان ریلوے نے عید پر تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا، عید اسپیشل ٹرینوں پر اس رعایت کا اطلاق نہیں ہو گا۔

پاکستان ریلوے نے عید کے تینوں دن تمام مسافر ٹرینوں پر کرایوں میں 25 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے، کرایوں میں رعایت ریلوے کے زیرِ انتظام تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز پر ہوگی۔

اس حوالے سے ریلوے حکام نے ٹرینوں میں رعایت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عید اسپیشل ٹرینوں پر رعایت کا اطلاق نہیں ہوگا،رعایت کا اطلاق صرف کرنٹ بکنگ پر ہوگا۔