ترقیاتی بجٹ کم کر دیتے تو زیادہ ٹیکس نہ لگانا پڑتا: مفتاح اسماعیل

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا آج پیش کیے جانے والے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے کہنا ہے کہ صوبوں اور وفاق میں ترقیاتی بجٹ کم کر دیتے تو زیادہ ٹیکس نہ لگانا پڑتا۔

نجی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کہ اس مرتبہ ساڑھے تین، چار ہزار ارب روپے ٹیکس زیادہ لینا ممکن نظر نہیں آتا۔

سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتیں جتنی زیادہ ہیں اس سے کھپت کم ہو جاتی ہے، لوگ سولر سسٹم بھی لگا رہے ہیں، وہ صارف بھی آپ کے سسٹم سے نکل جاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ غریب لوگوں پر ٹیکس لگاتے جائیں گے تو مزید لوگ خطِ غربت سے نیچے چلے جائیں گے