امریکا(اُمت نیوز)امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی شہریوں سے شادیاں کرنے والے غیرقانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔
جو بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ بارڈر امیگریشن پر سیاست کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے، ان کی دلچسپی مسائل حل کرنے میں ہے۔
خبر رساں اداروں نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ جو بائیڈن کے نئے پروگرام سے ایسے غیرقانونی تارکین وطن فائدہ اٹھانے کے اہل ہوں گے جنہیں 17 جون تک امریکا میں 10 سال مکمل ہوچکے ہوں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی شہریوں سے شادیاں کرنے والے تقریباً 5 لاکھ غیرقانونی تارکین وطن اس پروگرام کے لیے اہل ہوں گے۔
نئے پروگرام کے تحت 50 ہزار کے قریب 21 سال سے کم عمر کے امریکی شہریت کے حامل بچوں کے والدین بھی امریکی شہریت کے لیے اہل ہوں گے۔