اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے  پاک چین مشترکہ میکنزم کے مشاورتی اجلاس سے خطاب میں کہاہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں "گیم چینجر” منصوبے کی حمایت کرتی ہیں، سی پیک منصوبہ نے ہماری سماجی و اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، پاکستان کی پارلیمان نے سی پیک منصوبے کی ہمیشہ مکمل حمایت کی ہے،  پاکستان اور چین خطے میں امن اور خوشحالی کے داعی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی تعاون نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کیا، مشترکہ مفادات، خودمختاری اور استحکام کے فروغ کیلئے ملکر کام کرتے رہیں گے، دونوں ممالک خطے میں بدامنی اور انتشار کے خاتمے کا یکسا ں مؤقف رکھتے ہیں، بی آر آئی منصوبے سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔