برہان وانی کو 8سال قبل آج ہی کے دن بھارتی فوج نے شہید کر دیا تھا، فائل فوٹو
برہان وانی کو 8سال قبل آج ہی کے دن بھارتی فوج نے شہید کر دیا تھا، فائل فوٹو

برہان وانی کی آٹھویں برسی، مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن

مظفرآباد: عظیم کشمیری آزادی پسند رہنما برہان وانی کے 8 ویں یوم شہادت کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔

مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی میں نئی روح برہان وانی نے نئی پھونکی تھی۔ اُن کی آٹھویں برسی کے موقع پر مقبوضہ وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ شہید کی یاد میں جگہ جگہ پوسٹر لگے ہیں۔

برہان وانی کے 8 ویں یوم شہادت کے موقع پر کنٹرول لائن کے دونوں اطراف بھارت مخالف جلسے، جلوس اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

برہان وانی کے یوم شہادت کے موقع پر آج اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کیا  گیا، کراچی میں برہان وانی کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ریلی نکالی گئی، ریلی آرٹس کونسل سے کراچی پریس کلب تک نکالی گئی۔

واضع رہے برہان وانی کو 8سال قبل آج ہی کے دن بھارتی فوج نے شہید کر دیا تھا۔