فیض حمید کا کیس کہاں چلے گا یہ ہمارا دائرہ اختیار نہیں ، فائل فوٹو
فیض حمید کا کیس کہاں چلے گا یہ ہمارا دائرہ اختیار نہیں ، فائل فوٹو

پی ٹی آئی درخواستگزار تھی نہ ریلیف مانگا تھا،وفاقی وزیر قانون

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نہ درخواست گزار تھی نہ انہوں نے ریلیف مانگا تھا،ریلیف سنی اتحاد کونسل مانگنے گئی تھی لیکن پی ٹی آئی کو دے دیا گیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ سپریم  کورٹ کے فیصلے سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،ہمارے  پاس اب بھی 209اراکین کی اکثریت ہے،ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی نہ درخواستگزار تھی نہ انہوں نے ریلیف مانگا تھا،ریلیف سنی اتحاد کونسل مانگنے گئی تھی لیکن پی ٹی آئی کو دے دیا گیا۔

پی ٹی آئی نے خود اخذ کیا 80کے قریب اراکین ہیں،39لوگوں نے کسی نہ کسی مرحلےمیں لکھا کہ ان کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے،ہمارے 2018والے سینیٹ اراکین کے آگے آج بھی آزاد لکھا ہوا ہے،مختصر فیصلے سے سمجھ آیا کہ ریلیف مانگنے سنی اتحاد کونسل آئی تھی،ان کی درخواست یہ تھی کہ سیٹیں سنی اتحاد کونسل کو جانی چاہئیں،جو جماعت غیرمسلموں کو اپنا رکن تصور نہیں کرتی وہ ان کی نشست کیسے لے گی،محسوس ہوتا ہے آرٹیکل 51اور106کی تشریح کے بجائے انہیں دوبارہ تحریر کردیاگیا۔