گوجرانوالہ(اُمت نیوز)9 مئی کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے وکلاء نے ایک بار پھر عدالت سے بحث کیلئے مہلت مانگ لی۔
گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت میں نو مئی کو ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
دوران سماعت جے آئی ٹی نے مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا۔
عالیہ حمزہ کے وکلاء نے ایکبار پھر عدالت سے بحث کیلئے مہلت مانگ لی، عدالت نے مہلت دیتے ہوئے سماعت 18 جولائی تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ عالیہ حمزہ 9 مئی کے مقدمہ میں گرفتار اور جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔