خیرپور (اُمت نیوز)خیرپور میں 11 افرادکا قتل کرنے والا انتہائی مطلوب مجرم 9سال بعدگرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے رانی پورمیں 2015 کے بلدیاتی الیکشن کے دوران فائرنگ کرکے 11افرادکوقتل کیاتھا۔
سندھ حکومت نے ذوالفقار عرف بھٹو جونیجو کی گرفتاری پر 20 لاکھ انعام بھی رکھاہواتھا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم پولیس کو قتل ڈکیتی چوری سمیت مختلف 11 مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔