لاہور ہائیکورٹ نے تمام رپورٹس کی روشنی میں درخواست نمٹا دی، فائل فوٹو
لاہور ہائیکورٹ نے تمام رپورٹس کی روشنی میں درخواست نمٹا دی، فائل فوٹو

9 مئی کے مقدمات،عمران خان کا جسمانی ریمانڈ لینے کا فیصلہ

لاہور: عمران خان کے خلاف 9 مئی کے مقدمات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، تفتیشی افسران نے عمران خان کا جسمانی ریمانڈ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد درخواست پر سماعت کریں گے، تفتیشی افسران انسداد دہشت گردی عدالت پراسیکیوشن پہنچ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ 9 مئی کے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو آج ویڈیو لنک پر لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جائے گی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ہی تفتیش کی اجازت مانگی جائے گی۔

گزشتہ روز پولیس کی تفتیشی ٹیم نے جناح ہاؤس حملے سمیت 9 مئی کے بارہ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈال دی تھی۔