فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ کے لوک گلوکار سوڈھل فقیر انتقال کرگئے

کراچی: سندھ کے معروف لوک گلوکار سوڈھل فقیر انتقال کرگئے۔ موسیقی کا ایک لازوال ورثہ چھوڑ گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے معروف صوفی گلوکار سوڈھل فقیر کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سوڈھل فقیر کے انتقال کی خبر سن کر بے حد رنجیدہ ہوں، وہ یَگانَہ اور فقیرانہ مزاج کے گلوکار تھے۔

انہوں نے کہا کہ سوڈھل فقیر کا انتقال سندھ کی دنیائے موسیقی کا بہت بڑا نقصان ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سوڈھل فقیر مرحوم کی مغفرت اور اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کرے۔