توجہ فرمائیں ، ٹرمپ اب بھی آپ کے صدر ہیں ، شکست کے بعد وائٹ ہاؤس کا بیان

وائٹ ہاؤس کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک تصویر شیئر کی گئی، جس پر یہ پیغام درج ہے کہ ٹرمپ اب بھی آپ کے صدر ہیں

November 4, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی نمایاں کامیابی کے بعد وائٹ ہاؤس کے رد عمل میں کہا گیا ہے کہ توجہ  فرمائیں ، ٹرمپ اب بھی آپ کے صدر ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک تصویر شیئر کی گئی، جس پر یہ پیغام درج ہے کہ ٹرمپ اب بھی آپ کے صدر ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کی کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہوئے نیویارک ٹائمز کو بتایا تھا کہ ’میں ان نتائج کو قبول کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔‘

انھوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اگر وہ خود بیلٹ پیپر پر موجود ہوتے تو ’ہم بھاری اکثریت سے جیت جاتے۔

screen grab

وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کی خراب کارکردگی کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ’انھوں نے اچھا کام کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کی خراب کارکردگی کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ’انھوں نے اچھا کام کیا۔‘

فاکس نیوز سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے والا ماحول موجود تھا اور انھیں ان نتائج پر کسی حد تک حیرت ہوئی ہے۔