فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس کی درخواست منظور، شاہ محمود قریشی کو مستقل لاہور جیل منتقل کرنے کا حکم

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو لاہور جیل میں منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔

شاہ محمود قریشی کیخلاف 9 مئی کے مقدمات کا جیل ٹرائل جاری ہے،شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی درخواست دائرکی تھی،پولیس نے شاہ محمود قریشی کو مستقل کوت لکھپت جیل منتقل کرنے کی درخواست دی تھی،اے ٹی سی نے پولیس کی درخواست منظور کرلی۔