40 سالہ حلیمہ بی بی چھت سے گرنے کے باعث تشویشناک حالت میں تھی، فائل فوٹو
40 سالہ حلیمہ بی بی چھت سے گرنے کے باعث تشویشناک حالت میں تھی، فائل فوٹو

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایئرایمبولینس سے مریض اسپتال منتقل

لاہور: پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریسکیو ایئرایمبولینس سے مریض کی منتقلی۔ چھت سے گر کر مفلوج ہونے والی مریضہ حلیمہ بی بی میانوالی سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔

چھت سے گرنے والی میانوالی کی حلیمہ بی بی کی ایئر ایمبولینس کے ذریعے بروقت راولپنڈی منتقلی سے جان بچا لی گئی، 40 سالہ حلیمہ بی بی چھت سے گرنے کے باعث تشویشناک حالت میں تھی۔

حلیمہ بی بی کی جان بچانے کے لیے بڑے اسپتال میں منتقل کرنا ضروری تھا۔ ڈی ایچ کیو اسپتال میانوالی کے سرجن نے حلیمہ بی بی کو فوری علاج کے لیے راولپنڈی منتقل کرنے کا کہا تھا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر حلیمہ بی بی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈاکٹر راضون نصیر نے آپریشن کی نگرانی کی۔ریسکیو ایئر ایمبولینس کی آزمائشی سروس کے ذریعے حلیمہ بی بی منتقل کیا گیا۔

حلیمہ بی بی کے اہلخانہ نےمریم نواز کا شکریہ ادا کیا جبکہ مریم نواز نے کہا کہ بہترین اور بروقت علاج پنجاب کے ہر شہری کا حق ہے جو ضرور دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے حلیمہ بی بی کی صحت یابی کے لیے پوری قوم سے دعا کی اپیل کی۔