اسلام آباد(اُمت نیوز)رہنما پیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سمجھنا چاہیے ساتھ بیٹھ کرہی حل نکلتے ہیں، بانی پی ٹی آئی فوج کے ساتھ بیٹھ کرسیاسی حل نکالنا چاہتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان میں سیاست نہیں ہورہی ہے، سیاست نہ ہونے کی وجہ سے ملک مشکلات کا شکار ہے، منفی سیاست کوسیاست نہیں کہہ سکتے۔
قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ہمیں سیاست سے ملک چلاناہے، حالات کوسمجھتے ہوئے سب کوآگے بڑھنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کو سمجھنا چاہیےساتھ بیٹھ کرہی حل نکلتےہیں، بانی پی ٹی آئی فوج کے ساتھ بیٹھ کرسیاسی حل نکالنا چاہتے ہیں۔
رہنماپیپلزپارٹی نے کہا کہ عدلیہ پرسوال اٹھ رہے ہیں کہ ایک پارٹی کے حق میں فیصلے آ رہے ہیں، اس طرح کے فیصلے آنے سے سوال اٹھتے ہیں، دہشت گردی اس وقت سنگین مسئلہ ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹی ٹی پی کارروائیاں کررہی ہے۔
قمرزمان کائرہ نے کہا کہ حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کےخلاف کارروائی کرے گی، افغانستان کی حکومت سے بھی بات کریں گے، پہلے بھی ٹیکنوکریٹ حکومت کے بارےمیں تبصرے ہوئے ہیں، ہرجماعت آئی ایم ایف سے باہرنکلنا چاہتی ہے، آئی ایم ایف سے باہر کیسے نکلنا ہے یہ کسی کونہیں معلوم۔
رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ جب ٹی ٹی پی نے کارروائیاں شروع کیں توان کوروکا گیا، ایک جماعت تھی جودہشت گردوں کویہاں آباد کرنا چاہتی تھی، ہرجماعت کے بڑے رہنما سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہیں، حکومت کے اہم لوگ وی پی این کے ذریعے سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں۔
قمرزمان کائرہ نے مزید کہا جب وی پی این کے ذریعے سوشل میڈیا استعمال ہورہا ہے توپابندی کیسی؟ آج ٹیکنالوجی کے دورمیں ہر چیزکاعلاج موجود ہے، سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی کی گئی توسب سراپا احتجاج ہوگئے، سوشل میڈیا سے متعلق بین الاقوامی قوانین ہونے چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب قانون سازی کی جاتی ہے تو کہا جاتا ہے قانون کاغلط استعمال ہوگا، شک کی بنیاد پرقانون سازی کوروکانہیں جاسکتا، سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی توکرنی پڑے گی، پی ٹی آئی کوسیاسی رویہ اختیارکرنا چاہیے۔