مہنگائی کے مارے عوام پر ایک بار پھر مشکل آن پڑی، بجلی مزید 2 روپے 11 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے، سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین پر30ارب روپے کا مزید اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
بجلی فی یونٹ2روپے11پیسے مزید مہنگی کرنے کی باقاعدہ درخواست نیپرا میں دائر کردی گئی ہے، سی پی پی اے نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ مانگا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیپرا کی جانب سے درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ کیاجائے گا، ماہ جون کی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا۔
کےالیکٹرک نے جون کی ایڈجسٹمنٹ میں نیپرا میں الگ درخواست دائر کر رکھی ہے، کےالیکٹرک نے جون کی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ2روپے92پیسے کا اضافہ مانگا ہے، نیپرا کی جانب سے کےالیکٹرک کی درخواست پر30جولائی کو سماعت ہوگی۔