اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمان سنبھال لی ہے۔
پاک بحریہ کو تیرہویں بار کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمان کا موقع ملا ہے، کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمان کی تبدیلی کی تقریب بحرین میں منعقد ہوئی۔
رائل کینیڈین نیوی کے کیپٹن کولن میتھیوس نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمان پاکستان نیوی کے کوموڈور عاصم سہیل ملک کے حوالے کی۔
تبدیلی کمان کی تقریب میں کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل جارج ویکوف بھی موجود تھے۔
کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی کمبائنڈ ٹاسک فورس سال 2002 میں قائم کی گئی تھی۔
کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کے دائرہ کار میں خلیج عرب میں میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانا شامل ہے۔