سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل درآمد نہ ہو تو توہینِ عدالت کا نوٹس ہوتا ہے، فائل فوٹو
سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل درآمد نہ ہو تو توہینِ عدالت کا نوٹس ہوتا ہے، فائل فوٹو

عمران خان نے چیف جسٹس کیخلاف ججز کمیٹی میں درخواست دائر کر دی

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف ججز کمیٹی میں درخواست دائر کر دی۔

ابق وزیراعظم نے درخواست میں استدعا کی کہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ میرے خاندان اور پی ٹی آئی سے متعلق کوئی مقدمہ نہ سنیں، تین رکنی ججز کمیٹی چیف جسٹس کو پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے مقدمات کے بنچز میں شامل نہ کرے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 2019 میں قانونی ماہرین کے مشورے پر قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس بھیجنے کی سفارش کی، میری آئینی ذمہ داری کو معزز چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے ذاتی حملہ تصور کیا، غلط تاثر کی بنیاد پر سرینا عیسیٰٰ نے میرے خلاف عوام میں زہر اگلا۔