اسلام آباد: جوڈیشل مجسٹریٹ نے رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کی درخواست منظور کرلی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن سمیت دیگر ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کردیا گیا۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے ملزمان کے مزید 8روز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کرتے ہوئے دلائل دیے کہ 100 واٹس ایپ گروپس میں یہ لوگ ایکٹو ہیں، رؤف حسن انٹرنیشنل اور ملکی میڈیا سیل کو ہیڈ کررہے ہیں، جبران الیاس کسی غیرملکی صدر کے ساتھ پہلے بھی کام کرچکا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر بھٹی نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی۔
رؤف حسن سمیت 11 ملزمان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ان پر ریاستی اداروں کیخلاف منظم پراپیگنڈہ مہم چلانے کا الزام ہے۔