کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے جلسے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کیا ، جس پر پولیس نے ایک درجن سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق احتجاج میں متعدد کارکنان کو حراست میں لیا ہے جس میں خواتین بھی شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اس احتجاج میں سابق صدر عارف علوی کو بھی شریک ہوتا تھا لیکن صورتحال کو دیکھ کرانھوں نے نے نہ آنے میں ہی عافیت سمجھی۔
اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ تین تلوار پر صورتحال معمول کے مطابق ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔