راولپنڈی: حکومت اور جماعت اسلامی کے وفد کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق حکومت اورجماعت اسلامی کے وفود کمشنرآفس راولپنڈی پہنچ گئے،حکومتی ٹیم میں وفاقی وزرا عطا تارڑ ،اویس لغاری ،طارق فضل چودھری اور امیر مقام بھی شامل ہیں،جماعت اسلامی کی جانب سے لیاقت بلوچ ، امیرالعظیم، سید فراست شاہ اورنصراللہ رندھاوا شامل ہیں۔
جماعت اسلامی اپنے مطالبات تحریری شکل میں لے کر مذاکرات میں شریک ہوئی ہے، مذاکراتی ٹیم کی سربراہی لیاقت بلوچ کر رہے ہیں۔
گزشتہ روز حکومت نے جماعت اسلامی کو مذاکرات کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے قبول کر لیا تھا اور جماعت اسلامی نے حکومت کو مذاکرات کے لیے اپنے 10 مطالبات پیش کیے تھے، دونوں جانب سے مذاکرات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی اور مہنگی بجلی کے خلاف جماعت اسلامی کا راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔