مئی، جون فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر سماعت آج ہوگی

کے الیکٹرک نے مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں 2 روپے 53 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا ہے۔

July 30, 2024 · قومی

اسلام آباد(اُمت نیوز)مئی اور جون کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں کی سماعت نیپرا میں آج ہوگی۔

کے الیکٹرک نے مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں 2 روپے 53 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا ہے۔

جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت 2 روپے 92 پیسے اضافے کی درخواست ہے۔

درخواست منظوری سے کے الیکٹرک صارفین پر 10 ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑے گا۔