اسلام آباد(اُمت نیوز)حکومت پاکستان کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر پلانٹ فار پاکستان کے نام سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔
درخت قدرت کا سب سے قیمتی تحفہ ہیں جو صاف اور شفاف مستقبل کے ضامن ہیں،مہم کے تحت پاکستان کے مختلف اضلاع میں آلودگی کو کم کرنے اور شجر کاری کو فروغ دینے کا اعادہ کیا گیا۔
شجرکاری کے لیے مون سون کا موسم سب سے اچھا ہوتا ہے جس میں پودے زیاہ سے زیادہ نشونما پا کر تناور درخت بن جاتے ہیں۔نیم، انڈین روز وڈ اور انڈین کورل ٹری جیسے درخت ماحول کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔
درخت لگانے کے بعد انکی دیکھ بھال بھی ضروری ہے تا کہ صحت مند ہریالی اور ماحول کو یقینی بنایا جا سکے،پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں درخت لگائےجائیں گے۔سبزہ زندگی کی علامت ہے لہذا درخت لگا کر ایک ذمہ دار قوم ہونے کا ثبوت دیں۔