600 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری سے معیشت پر مثبت اثر پڑے گا، فائل فوٹو
600 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری سے معیشت پر مثبت اثر پڑے گا، فائل فوٹو

فیض حمید کورٹ مارشل ،لگتا ہے مزید گرفتاریاں ہوں گی، عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ فیض حمید کی گرفتاری کے بعد مزید شواہد سامنے آئے ہیں، لگتا ہے مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

جمعرات کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد قوم سےخطاب کریں گے، وزیراعظم خطاب میں عوام کو لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے، وزیراعظم عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دیں گے۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر معاشی استحکام کیلیے کوششیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ادارے کی جانب سے خود احتسابی کا عمل خوش آئند ہے، خود احتسابی کا عمل ہر ادارے کو اپنانا چاہئے، ہم احتساب کے اس عمل کو سراہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیض حمید کی گرفتاری کے بعد مزید شواہد سامنےآئےہیں، لگتا ہے کہ مزید بھی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی، لیکن گرفتاریاں صرف ایک ادارے تک محدود نہیں رہنی چاہئیں، آج بھی تین افراد گرفتار ہوئے ہیں، تحقیقات میں مزید نام سامنے آرہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل سےبھی پیغام رسانی کی جارہی تھی،عمران خان کی منشاء سے ملک میں عدم استحکام پھیلایا جارہا تھا، جس نے بھی ملکی سالمیت کونقصان پہنچایا تمام لوگ شکنجےمیں آئیں گے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کےکہنےپرتمام چیزیں کی جارہی تھیں، ایک جیل کے افسر کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے، کسی کےساتھ کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے، ملک میں استحکام کےحوالےسےاچھی خبریں آرہی ہیں، انتشاری ٹولے کا احتساب بھی ضروری ہے۔