بھارتی کرن تھاپر کو روف حسن کے غیر محتاط واٹس ایپ پیغامات انتہائی تشویش ناک ہیں، فائل فوٹو
بھارتی کرن تھاپر کو روف حسن کے غیر محتاط واٹس ایپ پیغامات انتہائی تشویش ناک ہیں، فائل فوٹو

ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کے غیر ملکیوں سے روابط کا بھید کھل گیا

راولپنمڈی: پی ٹی آئی میڈیا ڈویژن پر چھاپے کےدوران ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن کے غیر ملکی شخصیات سے روابط کے ثبوت سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کے موبائل فون فرانزک کے دوران غیر ملکی شخصیات سے روابط کا انکشاف ہوا ہے، رؤف حسن اور بین الاقوامی جریدے انٹر سیپٹ کے صحافی رائن گرم واٹس ایپ کے ذریعہ رابطوں میں تھے۔

باوثوق ذرائع کا کہنا تھا کہ رؤف حسن اور رائن گرم کا باقاعد ہ رابطہ جنوری 2024 میں ہوا، رائن گرم نے 8 جون کو رؤف حسن سے بانی پی ٹی آئی کے 15 مئی کو لکھےمواد کی تصدیق چاہی، پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف آرٹیکلز اسی مدت میں لکھے گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ رؤف حسن کی جانب سے رائن گرم کو 21 جنوری کے ورچوئل جلسہ میں شرکت کی دعوت دینے کا بھی انکشاف ہوا ہے، رائن گرم نے نو اگست2023 کو سائفر کو بنیاد بنا کر ایک آرٹیکل تحریر کیا، رائن گرم نے سائفر کو بنیاد بنا کر لکھے آرٹیکل میں پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف پراپیگنڈا کیا ۔

ذرائع کے مطابق رائن گرِ م نے 9 اگست2023کو سائفرکو بنیاد بنا کر بین الاقوامی جریدے انٹر سیپٹ پر “Secret Pakistan Cable Document – US Pressure to remove Imran Khan”تحریر کیا تھا۔ 16اگست2023کو “Pakistan confirms Secret Diplomatic Cable showing US Pressure to remove Imran Khan” میں سائفر کو بنیاد بنا کر پروپیگنڈہ کیا تھا۔  18دسمبر2023کو رائن گرِم کا تحریر کردہ”Secret Pakistan Document undermines espionage case against Imran Khan” منظرِ عام پر آیا۔رائن گرِم کی جانب سے سائفر کو بنیاد بنا کر لکھے گئے ان آرٹیکلز میں پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 9فروری2024کو رائن گرِم نے “Historic Turnout in Pakistan is swamping the Military’s effort to rig the Election”کے ذریعے افواجِ پاکستان کے الیکشن میں ملوث ہونے کا جھوٹا پروپیگنڈہ کیا۔ رائن گرِ م نے 11فروری2024کو “Pakistan’s Elections latest update – PTI’s Surge”آرٹیکل کے ذریعے الیکشن کے نتائج کو متنازع بنانے کی کوشش کی۔ 26فروری2024کو رائن گرِ م نے “Members of Congress Demand Biden withhold recognition of coalition claiming power in Pakistan” آرٹیکل کے ذریعے امریکی صدر سے پاکستانی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

رائن گرِم اور مرتضیٰ حسین نے 27جون2024کو “From Prison, Imran Khan says Top Pakistani General betrayed secret deal to stay out of Politics”کے نام سے بین الاقوامی جریدے انٹرسیپٹ پر پروپیگنڈہ کیا۔رؤف حسن کی جانب سے رائن گرِ م کو پیغامات اور سیاسی جماعت کے21جنوری 2024 کے ورچوئل جلسے میں شرکت ریاست مخالف منظم پروپیگنڈہ مہم کا واضح ثبوت ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ ناقابلِ تردید شواہد اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ سیاسی جماعت کا سنٹرل میڈیا ڈویژن منظم انداز میں ریاست مخالف پروپیگنڈہ مہم چلا رہاتھا۔ یہ واٹس ایپ میسجز اس بات کی بھی تصدیق کرتے ہیں کہ کس طرح سیاسی جماعت کے اراکین براہ راست ملکی اور غیر ملکی شخصیات سے مسلسل رابطوں میں ہیں۔ یہ تفصیلات یہ بھی ثابت کرتی ہیں کے کس طرح غیر ملکی ذرائع ابلاغ کو مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے اور پاکستان مخالف سر گرمیوں کے لئے استعمال کیا جاتا رہا۔

ذرائع کے مطابق ملکی اور غیر ملکی بااثر شخصیات سے رابطوں کا مقصد پارٹی ایجنڈے کی تکمیل اورریاست مخالف سرگرمیاں ہیں۔