اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہوں کے خاتمے کیلئے 12لاکھ روپے کا بجٹ مختص کر دیاگیا۔
ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ چوہوں کے خاتمے کیلیے کارروائی سی ڈی اے کرے گا،ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نجی شعبے کی بھی خدمات حاصل کرے گا، چوہے کھانے والی شکاری بلیوں کی خدمات لی جائیں گی.
ترجمان کے مطابق چوہے پکڑنے کیلئے جالی لگی خصوصی کڑکیاں بھی لگائی جائیں گی،چھتوں کی سیلنگ چوہوں کی بھرمار کی وجہ ہے،چوہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے کئی دفاتر میں فائلیں کتر دیں۔