فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے این اے 97 میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما علی گوہر بلوچ کی فیصل آباد کے حلقے این اے 97 میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے علی گوہر بلوچ کی حلقہ این اے 97 میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ ریکارڈ سے دکھائیں دوبارہ گنتی کی درخواست کب دی تھی؟ تاہم درخواست گزار و رہنما مسلم لیگ (ن) علی گوہر بلوچ کے وکیل ریٹرننگ افسر کو دی گئی درخواست نہ دکھا سکے۔

ساتھ ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بھی درخواست موصول نہ ہونے کی تصدیق کر دی گئی۔

ڈی جی لا الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ریکارڈ پر ایسی کوئی درخواست موجود نہیں تاہم اسی کے ساتھ عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما علی گوہر بلوچ کی اپیل خارج کردی۔